راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک – 11 جنوری 2024ء): عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست خارج کر دی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی استدعا خارج کرتے ہوئے عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے۔