لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 15 جنوری 2024ء): الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت، جنرل نشستوں میں خواتین امیدواروں کو 5 فیصد کی نمائندگی لازمی ہے۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 دنوں کے اندر جنرل نشستوں کے لیے مرد اور خواتین امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔