صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک – 16 جنوری 2024ء): صوابی میں پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ کا حادثہ واقع ہوا ہے، لیکن خوشی کی بات ہے کہ عرفان جدون فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، عرفان جدون نے بتایا کہ جنازے سے واپس آ رہا تھا کہ ایک شخص نے مجھ پر 2 فائر کئے۔