راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔
ان کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام تھا۔ انسداد دہشتگری عدالت نے ان کی ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو نیو ٹائون تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور جلد ہی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شیخ راشد شفیق، شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 14 مقدمات چل رہی ہیں جن میں سے ایک مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت خارج ہو چکی ہے۔