مری میں ایک رات میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری کے بعد سیاحوں کا سیلاب آ گیا۔
برفباری کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیاحوں پھنس گئے۔ ڈپٹی کمشنرز مری کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے، متعدد فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔
اس سے قبل، سی ٹی او راولپنڈی نے بھی شدید سردی اور برفباری کے دوران آنے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سی ٹی او کی ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برفباری کے دوران سیاحوں کو گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھنا چاہئے اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی ہوتی ہے۔ سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔
سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفیاں لینے سے بھی منع کیا ہے۔