مری کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے اہم اطلاع!

مری

مری: سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری۔

ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ سی ٹی او مری بینش فاطمہ نے بتایا ہے کہ مری میں داخلے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس اور پبلک سروس گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ مری آنے کے لیے مکمل طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں اور یقینی بنائیں کہ گاڑی کے وائپرز اور لائٹس صحیح حالت میں ہوں۔ مری کی سلپری سڑکوں اور خطرناک موڑوں کی وجہ سے تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔

دورانِ ڈرائیونگ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں کیونکہ مری کی تمام سڑکیں دو طرفہ ہیں، اس لیے ڈبل لائن بنانے سے بچیں۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ سیاح روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے تصاویر نہ بنائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

بینش فاطمہ نے ٹریفک وارڈنز اور ضلعی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ چیف ٹریفک آفیسر مری نے فورس کو ہدایت دی ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور مری کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے