آنکھوں کے نیچے گہرے سیاہ دھبے چھپانے کے طریقے جانئے –

"سیاہ حلقے ہماری کمزور جسمانی صحت کا عکس ہوتے ہیں اور انہیں دیکھ کر لگتا ہے گویا ہمیں بہت دنوں سے نیند نہیں آئی ہو۔ حسین چہرے پر سیاہ حلقے برے لگتے ہیں، جو میک اپ کی مدد سے چھپایا جاتا ہے۔ آنکھوں کے گرد یہ حلقے مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں، لیکن ہم کچھ تراکیب کا استعمال کر کے ان سیاہ بدصورت حلقوں کو چھپا سکتے ہیں۔

مناسب کنسیلر کا انتخاب کریں۔ گرین ٹون سرخی کم کرتا ہے جبکہ پیلا ٹون گہرے رنگ کے حلقوں کو چھپاتا ہے۔ اگر آپ نارمل ٹون کے کنسیلر استعمال کر رہے ہیں تو اپنی جلد کی رنگت کے مطابق ہلکے رنگ کا انتخاب کریں۔ کیک نما کنسیلر سے بچیں، چونکہ یہ چہرے کو خشک کر دیتا ہے۔

کریمی ٹیکسچر کا کنسیلر منتخب کریں اور اسے حلقوں پر ہاتھ کی مدد سے متاثرہ جگہ پر پھیلا دیں تاکہ جھریاں پہ لائنیں نظر نہ آئیں۔

کنسیلر کو درست جگہ پر لگائیں۔ پوری آنکھ کے نیچے کنسیلر لگانے کی بجائے صرف سیاہ حلقے والے مقام پر ہی کنسیلر اچھی طرح لگا دیں۔ ہلکے ہاتھ کا استعمال کریں تاکہ حلقے چھپ جائیں۔ کنسیلر کو آنکھ کے نیچے نکتوں کی صورت میں یا برش کی مدد سے لگا لیں، پھر اسے اچھی طرح آنکھ کے باقی حصے پر لگا کر بلینڈ کریں۔ اسفنج کا استعمال کریں۔ آخر میں شفاف پاؤڈر لگا دیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے