حکومت کا بجلی سستی کرنے کے لیے پہلا بڑا قدم۔

بجلی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، حکومت نے تمام متعلقہ محکموں کو ان پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والے تمام مہنگے پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان مہنگے فیول پر چلنے والے پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے سے بجلی کے نرخ میں کمی واقع ہوگی، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے