بنگلہ دیش: حسینہ واجد کی حکومت نے طلباء کے مطالبات تسلیم کر لیے۔

بنگلہ دیش

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کے خلاف طلباء کے احتجاج نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں اوپن میرٹ کی شرح 93 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو 7 فیصد تک محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکومت نے مظاہرین کے دیگر مطالبات بھی تسلیم کر لیے ہیں، جن میں انٹرنیٹ سروسز کی بحالی، بدھ کو کرفیو میں نرمی، اور دفاتر کے اوقات صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک مقرر کرنے کا اعلان شامل ہے۔ مظاہرین کی جانب سے آج الٹی میٹم کا آخری دن ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 174 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور اڑھائی ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے