بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری۔

بشریٰ بی بی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر فریقین کو جواب کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کی صدارت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت تک مقدمات کی تفصیلات حاصل کریں۔ مزید برآں، سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی گئی کہ آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات لے کر عدالت میں پیش کریں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب کو بھی نوٹس جاری کر کے تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ عدالت نے نئے کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو جواب کے لیے نوٹسز جاری کیے اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے