اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افغان حکومت کا ردعمل۔

_افغان حکومت

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت پر افغان حکومت نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ ایک عقلمند اور مدبر فلسطینی رہنما تھے، جنہوں نے کامیاب مزاحمت کی، بڑی قربانیاں دیں اور اپنی نذر پوری کردی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس عظیم مجاہد کی شہادت امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ افغان حکومت نے عالم اسلام اور عرب دنیا سے صہیونی جارحیت اور مظالم روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔

افغان حکومت نے شہید ہنیہ کے خاندان اور فلسطینی مجاہدین سے تعزیت کا اظہار کیا، اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم، بمباری اور نسل کشی کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے