سی ایم مریم نواز کا فری وائی فائی منصوبہ: لاہور اور قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی آغاز۔

وائی فائی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواب—ہر شہری کے لیے محفوظ ترین پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تحت "سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” منصوبے کا آغاز لاہور اور قصور کے بعد اب ننکانہ صاحب میں بھی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور میں مزید 250 مقامات پر فری وائی فائی سروس شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ننکانہ صاحب میں پہلے مرحلے میں 5 مقامات پر سیف سٹی فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں مسجد جوک، تحصیل موڑ چوک، کچہری پھاٹک، ریلوے اسٹیشن، اور ریلوے شامل ہیں۔ اس وقت تک، ننکانہ صاحب میں 25 ہزار سے زائد شہری اس مفت وائی فائی سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ پچھلے 4 ہفتوں میں، سی ایم مریم نواز فری وائی فائی پراجیکٹ کے ذریعے ننکانہ کے شہریوں نے 250 جی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے