غزہ: اسرائیلی فوج کا سیف زون میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہو گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں خیموں میں مقیم 18 فلسطینی شہید ہوئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں بمباری کے بعد خیموں میں لگنے والی آگ سے ہوئیں، جس سے لوگ زندہ جل گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بے گھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب، فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا، جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک حزب اللہ فائٹر ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے