عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان۔

پیٹرولیم

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے مہنگائی کے شکار عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ ورکنگ کے مطابق، پیٹرول، ڈیزل، اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔

حتمی سمری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا 15 اگست کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے