مریم نواز کے یومِ آزادی کے لباس اور سینڈل کی قیمت منظر عام پر۔

مریم نواز

لاہور: مریم نواز، جو ہمیشہ موقع کی مناسبت سے خوبصورت لباس کا انتخاب کرتی ہیں، اس بار بھی یومِ آزادی کے موقع پر ان کے لباس اور جوتوں کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ صارفین نے مریم نواز کے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پہنے گئے سفید لباس اور سبز سینڈل کی قیمت کا پتہ لگا لیا ہے۔

مریم نواز نے یومِ آزادی کے موقع پر سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جس کی قیمت 34 ہزار 9 سو 99 روپے بتائی گئی ہے۔ اسی طرح، ان کی سبز سینڈل کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 7 سو 94 روپے معلوم ہوئی ہے۔

یہ معلومات سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئی ہیں، جہاں مریم نواز کے لباس اور جوتوں کے برانڈز کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز کے لباس کے برانڈ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیج پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

مریم نواز کی فیشن سینس اور مہنگے لباس کا چرچا سوشل میڈیا پر عام ہوتا رہتا ہے، اور اس بار بھی ان کے لباس نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے