کراچی (آئی این پی) مقبول ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے اپنی پہلی شادی کے ختم ہونے کے بعد کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی 6 سالہ شادی طلاق پر منتج ہوئی، تو ان کے قریبی دوستوں نے ہی ان کے کردار پر شک کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دانیا انور نے بتایا کہ وہ اپنی شادی کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی رہیں، یہاں تک کہ تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی، لیکن بالآخر یہ شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔
دانیا انور نے بتایا کہ انہوں نے شوہر سے خلع لی تھی اور جب انہوں نے اس کے لیے عدالت کا رخ کیا، تو لوگوں کا رویہ یکسر تبدیل ہوگیا۔ طلاق کے بعد انہیں بدکردار سمجھا جانے لگا اور قریبی دوستوں سمیت بچپن کی سہیلیوں نے بھی ان پر انگلیاں اٹھانا شروع کر دیں۔ دانیا انور کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ان کے لیے انتہائی حیرت انگیز اور تکلیف دہ تھی۔