ایک مرتبہ پھر لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ،تفصیل جانئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک مرتبہ پھر لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ،تفصیل جانئے

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے مصنوعی بارش برسانے والی ٹیم نے ملاقات کی جس کی سربراہی احمد الکمال کر رہے تھے۔ محسن نقوی نے سموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش برسانے والی متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سموگ میں کمی لانے کیلئے ایک بار پھر مصنوعی بارش کی کوشش کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم مطلوبہ بادل مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے