کپتان شان مسعود کا اعتراف: پاکستان نے سیریز میں بڑی غلطیاں کیں۔

شان مسعود

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں تاریخی وائٹ واش پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بنگلادیش نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر پاکستان کو 0-2 سے وائٹ واش کر دیا، جو کہ پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں دوسری بار شکست ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ پاکستان نے سیریز کے دوران بہت سی غلطیاں کیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بنگلادیش نے زیادہ ڈسپلن کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ہمارے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز اور بیٹمنز کی فٹنس بہت اہمیت رکھتی ہے، اور اس حوالے سے ہم نے کمزوری کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب، بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے سیریز کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ شانتو نے خاص طور پر مہدی حسن میراز کی تعریف کی، جنہوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے