آئی فون 16 کی معلومات لانچ سے پہلے ہی لیک ہوگئیں

آئی فون

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) – ایپل کی طرف سے آئی فون 16 کو رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، لیکن اس کی معلومات پہلے ہی لیک ہو کر منظرعام پر آگئی ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق، آئی فون 16 پریسکوپ لینزز کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ایپل کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی فون 16 پرو اور پرو میکس میں ٹیٹراپرزم 5 ایکس زوم لینز دیا جا رہا ہے۔

اس نئے ماڈل میں ایک میوٹ سوئچ اور آسانی سے تصاویر بنانے کے لیے ایک نیا کیمرا بٹن بھی شامل کیا گیا ہے۔ والیم بٹن کو ایکشن بٹن کے نیچے منتقل کیا گیا ہے۔ یہ فون سیاہ، سبز، گلابی، نیلے اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ڈسپلے اور ڈیزائن میں بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آئی فون 16 میں اپ گریڈ شدہ ریم (RAM) کے ساتھ ’اے 18 چپ‘، کوالکوم کا سنیپ ڈریگن ایکس 75 موڈیم اور وائی فائی 7 شامل کیے جا رہے ہیں۔ آئی او ایس 18 اور اے آئی فیچرز میں جدید سری اور دیگر اپ گریڈیشن بھی شامل ہیں۔ آئی فون 16 کی بیٹری اور چارجنگ کے فیچرز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ پاکستان میں اس فون کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 40 ہزار روپے تک متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے