65 سال میں 53 شادیاں: صدی کے سب سے زیادہ شادی شدہ شخص نے مردوں کو کیا مشورہ دیا؟

سعودی شہری

عام تاثر یہ ہے کہ ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان مرد عدل و انصاف برقرار نہیں رکھ پاتے، جس سے شوہروں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ لیکن سعودی عرب کے ابو عبداللہ نامی شخص نے 53 شادیاں کر کے اس تاثر کو چیلنج کیا ہے، اور انہیں ‘صدی کے کثیر الازدواجی شخص’ کا لقب ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ابو عبداللہ نے دو سال قبل 63 سال کی عمر میں اپنی 53 ویں شادی کی تھی اور اس کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ مزید شادیاں نہیں کریں گے۔ ابو عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی 20 سال کی عمر میں 6 سال بڑی خاتون سے کی، اور ابتدائی طور پر ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ لیکن مسائل کے باعث انہوں نے 23 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابو عبداللہ نے مزید وضاحت کی کہ پہلی اور دوسری بیوی کے درمیان جھگڑوں کے بعد، انہوں نے تیسری اور پھر چوتھی شادی کی، جس کے بعد پہلی تین بیویوں کو طلاق دے دی۔

ابو عبداللہ نے کہا کہ اس کے بعد انہیں ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو انہیں خوش رکھ سکے، اور اسی تلاش میں انہوں نے 63 سال کی عمر تک 53 شادیاں کیں۔ ان کی زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے تھیں، جبکہ کاروباری دوروں کے دوران انہوں نے کچھ شادیاں غیر ملکی خواتین سے بھی کیں۔

انہوں نے مردوں کو مشورہ دیا کہ اکثر مرد ایک عورت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سکون اور استحکام جوان عورتوں کے بجائے بڑی عمر کی خواتین کے ساتھ ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے