آج چاند نظر آنے کی صورت میں 12 ربیع الاول کس دن ہوگی؟ جانئے تفصیلات۔

چاند

اسلام آباد: ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اس اجلاس میں مختلف علماء کرام، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات، اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اسی سلسلے میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

اگر آج ربیع الاول کا چاند نظر آ جاتا ہے تو بارہ ربیع الاول پیر، 16 ستمبر کو ہو گی۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں بارہ ربیع الاول منگل، 17 ستمبر کو منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے