گورنر سندھ کا ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان۔

_ارشد ندیم

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ایتھلیٹ نے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کا 118 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس موقع پر، میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔

پیرس اولمپکس کے مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں، جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میں میڈل جیتا تھا، جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو 3-4 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پاکستان نے آخری بار 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جو کہ قومی ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے