مستونگ میں فورسز کا آپریشن: بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک۔

مستونگ

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے واقعے کے تناظر میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، اور وہ 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے ذریعے ان دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ فورسز بلوچستان کی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے