اسلام آباد : صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، محمود اچکزئی نے خط میں کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں،الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔