مخصوص نشستیں: پی ٹی آئی نے 35 خواتین کے ناموں کی فہرست تیار کر لی، قومی اسمبلی کے 14 ناموں کی منظوری۔

پی ٹی آئی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 35 خواتین کے ناموں کی فہرست تیار کر لی ہے۔

قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پی ٹی آئی نے 14 ناموں کی فہرست فائنل کر دی ہے، جن میں کنول شوزب، عالیہ حمزہ، روبینہ شاہین، سمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، شہناز طارق، ڈاکٹر مصباح ظفر، روبینہ جمیل، ریحانہ ڈار، خدیجہ شاہ، فرح آغا، ڈاکٹر نوشین حامد، رابعہ چیمہ، اور فردوس ریحانہ شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پی ٹی آئی نے متعدد ناموں کی فہرست تیار کی ہے، جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، طیبہ راجہ، ناہید نیاز، عابدہ راجہ، سائرہ رضا، عذرہ نسیم، قربان فاطمہ، فرح آغا، فردوس ریحانہ، سعدیہ ایوب، عائشہ بھٹہ، سارہ علی سید، تنزیلہ عمران، رخسانہ رضا بانو، رقیہ بی بی، صفیہ جاوید، امینہ بدر، بشریٰ سعید، امیرہ اظہر، اقصیٰ عاصم، اور شیلا ممتاز نیازی شامل ہیں۔

مزید برآں، پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مومنہ کمال، شیریں نواز، فاطمہ حیدر، تہمینہ ریاض، نیلوفر ملک، مریم کلثوم، ادیبہ نظر، صائمہ نورین، سیدہ حنا، پروین زمان، اور شاہمین شاہد کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے