اے آئی ٹیکنالوجی کے جدید فیچرز سے عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ۔

اے آئی

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی تیزی سے مختلف شعبوں میں شامل ہو کر عام لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ اے آئی پر مبنی فیچرز نے عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اپریل سے جون 2024 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اسمارٹ فونز کی فروخت پر نظر رکھنے والے ادارے آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق، اس مدت میں جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کے فونز سب سے زیادہ فروخت ہوئے، جس کا مارکیٹ شیئر 18.9 فیصد رہا۔

دوسرے نمبر پر ایپل کے آئی فونز رہے جن کا مارکیٹ شیئر 15.8 فیصد تھا۔ تیسرے سے پانچویں نمبر تک چینی کمپنیاں شامل تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 19 فیصد اسمارٹ فونز میں اے آئی فیچرز موجود تھے اور صارفین نے ان جدید ٹیکنالوجیز میں بڑی دلچسپی دکھائی۔

اس سے قبل، جنوری سے مارچ 2024 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں 7.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ تاہم، 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایپل کی مارکیٹ میں گرفت کمزور ہوئی اور آئی فونز کی فروخت میں 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

تاہم، اپریل سے جون 2024 کے دوران آئی فونز کی فروخت میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ چین میں ان ڈیوائسز کی فروخت میں اضافہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے