کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا۔

سندھ ہائیکورٹ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج کے باعث دھماکا

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

حکام کے مطابق، دھماکے کے بعد نیوبار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور دھماکے سے سندھ ہائیکورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ دھماکا کینٹین میں گیس لائن کی لیکج کی وجہ سے ہوا۔

اسکواڈ کے مطابق، کینٹین میں گیس اور بجلی کی فٹنگ درست طریقے سے نہیں کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دھماکے کے دوران کینٹین کے اسٹور کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے یہ بھی بتایا کہ اسٹور میں زائدالمیعاد ایل پی جی سلنڈر موجود ہیں، جو مزید خطرہ بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے