عراق: امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

عراق

عراق: امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، متعدد اہلکار زخمی

عراق میں امریکی فوجی اڈے الاسد ایئربیس پر راکٹ حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ امریکی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایئربیس پر دو کٹیوشا راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک راکٹ بیس کے اندر آکر گرا۔ اس حملے میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی حکام نے کہا کہ حملے کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا، جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے